ETV Bharat / state

GRS Employees Staged Silent Protest: جی آر ایس ملازمین کا مشاہرہ میں اضافے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 7:56 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 8:58 PM IST

احتجاج کر رہے جی آر ایس ملازمین نے کہا کہ ’’کئی بار تنخواہ میں اضافے کے لیے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی تاہم اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘ GRS Employees Staged Silent Protest in Aripal Tral

demand increase in Wages
demand increase in Wages

پلومہ: سب ضلع ترال کے آری پل علاقے میں جمعرات کو گرام روزگار سیوک (جی آر ایس) ملازمین نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے ان کے جائز مطالبات خصوصاً مشاہرے میں اضافہ کی مانگ کی۔ GRS Employees Staged Protest demand increase in Wages خاموش احتجاج میں شامل گرام روزگار سیوک ملازمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں قلیل مشاہرہ سے ان کا گزر بسر نہیں ہو پا رہا ہے۔

جی آر ایس ملازمین کا مشاہرہ میں اضافہ کی مانگ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جی آر ایس ملازمین کو کافی کم تنخواہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے اہل وعیال کی کفالت بہتر طریقے پر نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’کئی بار تنخواہ میں اضافے کو لیکر ملازمین نے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی تاہم کوئی حل نہیں نکلا۔ جب کہ آج کے اس مہنگائی کے دور میں نوبت بھیک مانگنے تک پہنچ چکی ہے۔‘‘GRS Employees Protest

جی آر ایس ملازمین کے مطابق وہ دیہی ترقی محکمہ کے ساتھ عرصہ دراز سے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں تاہم نہ تو تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کی ملازمت مستقل کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جی آر ایس ملازمین نے ایل جی انتظامیہ سے ان کے مطالبات پورا کرنے کی مانگ کی۔

مزید پڑھیں: NPS Employees Protest in Pulwama: محکمہ بجلی کے این پی ایس ایمپلائز کا احتجاج

Last Updated : Aug 4, 2022, 8:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.