ETV Bharat / state

اونتی پورہ: جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ

کورونا وائرس سے حفاظت اور اس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے جہاں انتظامیہ کی جانب سے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں رضاکار تنظیمیں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

author img

By

Published : Mar 24, 2020, 4:41 PM IST

fumigation kashmir
اونتی پورہ؛ رضاکارانہ طور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو

جنوبی کشمیر کے اونتی علاقے میں ’’جموں و کشمیر انصار المساکین ٹرسٹ‘‘ نامی ایک رضاکار تنظیم نے کئی مقامات پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔

غیر سرکاری تنظیم نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اونتی پورہ علاقے کے رینزی پورہ، وکھرون، پدگام پورہ، کاکہ پورہ سمیت کئی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے ایام میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ (Fumigation) جاری رکھا جائے گا۔

ٹرسٹ سے وابستہ رضاکاروں کا کہنا تھا کہ ’’اس وقت سرکار کے ساتھ مل کر ہر ایک فرد، تنظیم اور ادارے کو اپنا تعاون پیش کرنا چاہئے۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے متعلق بچائو اور اسکے پھیلائو کو روکنے کے لیے سرکار اور طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔

رضاکار تنظیم کی جانب سے لائوڈ اسپیکر پر عوام سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی گئی۔

عوامی حلقوں نے رضاکار تنظیم کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کی سراہنا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.