ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سری نگر کے داچھی گام میں جاری انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک - SRINAGAR ENCOUNTER

داچھی گام ایک جنگلاتی علاقہ ہے جہاں ناپید ہونے کے قریب جانور ہانگل پایا جاتا ہے۔

سری نگر میں جاری انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک
سری نگر میں جاری انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک (X Handle @ChinarcorpsIA)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2024, 9:49 AM IST

سری نگر کے داچھی گام میں جاری انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک (ANI)

سری نگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی مضافات میں واقع داچھی گام میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔ جس کی شناخت جنید احمد بھٹ کے طور پر کی گئی ہے جوکہ لشکر طیبہ کا کیٹگری اے کا عسکریت پنسد ہے۔ کشمیر زون پولیس کے ٹوئٹ کے مطابق جنید گگن گیر اور گاندر بل سمیت متعدد عسکریت پسند حملوں میں شامل تھا۔ داچھی گام کا یہ علاقہ ناپید ہونے کے قرین ایک مخصوص سرخ ہرن ہانگل کی آخری آماجگاہ ہے اور اسے نیشنل پارک کا درجہ حاصل ہے۔

ایک سیکیورٹی اہلکار کے مطابق، جموں و کشمیر پولیس اور بھارتی فوج نے سری نگر کے داچھی گام جنگل کے بالائی علاقوں میں گزشتہ شام عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جس کے بعد وہاں فائرنگ شروع ہوئی۔

اہلکار نے مزید کہا کہ، تلاشی کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔ داچھی گام کا بالائی علاقہ جنوبی کشمیر کے کھریو اور ترال کے ساتھ ملتا ہے تاہم اس علاقے میں صرف ٹریکنگ کے ذریعے عبور و مرور ممکن ہے۔ اس علاقے میں کوئی سڑک نہیں ہے۔

موسم سرما کے دوران عام طور عسکریت پسند جنگل علاقوں کو چھوڑ کر میدانی اور آبادی علاقوں کا رخ کرتے ہیں کیونکہ سخت سردی اور برفباری میں جنگلات کے اندر بنائی گئی خفیہ کمین گاہوں میں رہنا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے۔ عسکریت پسندون کے میدانی علاقوں کی جانب رخ کرنے کے عمل کے دوران انہیں سیکیورٹی فورسز اپنے نرغے میں لاتے ہیں جس سے اس مدت کے دوران انکاؤنٹرز کی تعداد میں اضاٖفہ ہوجا تاہے۔

داچھی گام میں جاری انکاؤنٹر کے دوران سری نگر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس نے انکاؤنٹر کے مقام کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا ہے۔

گزشتہ ماہ سری نگر میں لشکر طیبہ کے سرکردہ عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد سری نگر میں یہ دوسرا انکاؤنٹر ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ماہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا تھا۔ سوپور کے رام پورہ راج پورہ جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے پھنسے ایک عسکریت پسندکو ہلاک کیا تھا۔ جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.