ETV Bharat / state

Rain Aftermath ترال ہسپتال کے نزدیک نالے پر عارضی پل بہہ گیا، عوام پریشان - ترال میں عارضی پل پانی میں بہ گیا

موسلا دھار بارشوں کے بعد آئی طغیانی سے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال کے نزدیک مقامی نالے پر پُل ڈہ گیا۔ پُل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ لمبی مسافت طے کرکے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر پہنچ پا رہے ہے۔

flash-floods-washed-away-temporary-bridge-in-tral-people-suffer
ترال ہسپتال کے نزدیک نالے پر عارضی پل بہ گیا، عوام پریشان
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 9:03 PM IST

ترال ہسپتال کے نزدیک نالے پر عارضی پل بہ گیا، عوام پریشان

ترال: سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال کے نزدیک مقامی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ ایک درجن کے قریب گاؤں کی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگرچہ اس نالے پر عارضی پل تھا تاہم گزشتہ روز موسلا دھار بارشوں کے بعد آئی طغیانی سے پل ڈہ گیا اور اب مقامی لوگوں کو لمبی مسافت طے کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر پہنچنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آیے روز نالے پر عارضی پُل تعمیر کیے جارہے ہیں اور وہ معمولی بارش کے ساتھ ہی بہہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے نالے پر پُل تعمیر کرنے کی مانگ کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک اس مسئلے کی طرف کسی نے غور نہیں کیا جس کی وجہ سے پنگلش، رٹھسونہ، چڑی بگ، کویل، شکارگاہ اور مضافات کی آبادی رابطے سے محروم ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Bridge collapses at Sathra Mandi منڈی میں عارضی پل بہہ جانے سے عوام پریشان

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انتظامیہ کی غیر سنجیدگی سے کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق آج تک رابطہ پُل کے حوالے سے متعدد بار وعدے کیے گئے لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ جبکہ متعلقہ محکمے کے لوگ عارضی پُل بنا کر رقومات نکال رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامہ سے اس ضمن میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ ان کا مسئلہ حل ہوجائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.