جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ میں 19سالہ نوجوان کے لاپتہ ہونے اور مبینہ طور عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کیے جانے کے بعد اہل خانہ اہل خانہ کی جانب سے اپنے فرزند کو عسکری راستہ ترک کرکے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ Pulwama youth goes missing, family appeals to return homeاس حوالے سے اہل خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کیے گئے ہیں۔
پلوامہ ضلع کے دیری، مورن علاقے کا ایک 19 سالہ نوجوان شاہد احمد شیخ ولد محمد ایوب شیخ گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ ہے۔ Missing Pulwama youth Reportedly Joins Militant Ranks لاپتہ ہونے کے بعد اہل خانہ نے اسے ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی تاہم اسکا کہیں سراغ نہ ملا۔ اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اپنے فرزند کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔ شاہد کے متعلق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے عسکری صفوں میں شمولیات اختیار کر لی ہے۔
شاہد کے اہل خانہ خصوصا والدین کی جانب سے سماجی رابطہ گاہوں پر شاہد کو واپس لوٹنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ شیئر کیے گئے ویڈیوز میں انکی والدہ روتی بلکتی اور آہ و زاری کرتی ہوئی اپنے فرزند سے گھر لوٹنے کی اپیل کرتے دیکھی جا سکتی ہے۔ Youth Goes missing in Pulwama شاہد کے والد کا کہنا ہے کہ انکا فرزند سہ پہر کو بنا کچھ بتائے اچانک گھر سے نکلا اور فوری طور اسکا موبائل بھی بند ہوگیا۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ: اہل خانہ کی لاپتہ نوجوان سے گھر واپس آنے کی اپیل
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی نوجوانون کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت Kashmiri youth join Militant Ranksاختیار کیے جانے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے انہیں واپس گھر لوٹ آنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیے جاتے رہے ہیں۔