ETV Bharat / state

پلوامہ آرہل انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک - ای ٹی وی بھارت نیوز

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ کالونی آرہل علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اس جھڑپ میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ Encounter at arihal pulwama

encounter-starts-in-south-kashmiris-arihal-village
پلوامہ کے آرہل علاقے میں انکاؤنٹر شروع
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 8:23 PM IST

Updated : Dec 1, 2023, 8:35 AM IST

پلوامہ آرہل انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

پلوامہ: جنوبی ضلع پلوامہ کے آری ہل گاوں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اس تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔ فی الحال علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دیے ہیں۔

  • Pulwama Update :
    In ongoing encounter one terrorist has been neutralised
    Search operation continues , further details shall follow .

    — Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) November 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو فورسز نے جوں ہی پلوامہ کے آری ہل گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کاتبادلہ شروع ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس ، فوج اور سی آرپی ایف نے آری ہل اور اس کے ملحقہ علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ دریں اثنا پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ کے آری ہل گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور ملیٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک گاوں میں رک رک کر فائرنگ ہو رہی تھی۔

مزید پڑھیں:

وہیں کشمیر زون پولیس کے مطابق انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ یا بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ کے پارگام علاقے میں ایک ماہ قبل بھی عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا، تاہم اس انکاؤنٹر میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Last Updated : Dec 1, 2023, 8:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.