ETV Bharat / state

ترال، محکمہ تعلیم کی جانب سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد - ترال تعلیمی معیار

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ کے دوران سرکاری اسکولوں کے عملہ کو تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا، جبکہ اسکول انتظامیہ، ہیڈ ماسٹر صاحبان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔education department holds review meeting in tral

ترال، محکمہ تعلیم کی جانب سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 7:16 PM IST

ترال، محکمہ تعلیم کی جانب سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہفتہ کو محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس دوران جہاں سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا وہیں اساتذہ کرام کے مشکلات کا بھی ازالہ کرنے کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی۔

اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایجوکیشن سٹینڈنگ کمیٹی، پلوامہ، اور ڈی ڈی سی ممبر، ترال، ڈاکٹر ہربخش سنگھ کی صدارت میں آج گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ترال میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس دوران محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور زون کے تمام ہیڈ ماسٹرز موجود رہے۔ میٹنگ کے دوران اسکولوں میں معیاری تعلیم کو بڑھاوا دینے پر مفصل بات چیت کی گئی، جبکہ ہیڈ ماسٹرز نے اسکولوں کے متعلق اپنے اپنے مطالبات افسران کے سامنے رکھے۔ ڈی ڈی سی ممبر نے ہیڈ ماسٹر صاحبان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ایک ایک کرکے حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ترال: اسکول سے متصل زمین پر گندگی کا فوٹو وائرل ہونے پر انتظامیہ متحرک

پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر منظور احمد خان بھی موجود رہے، جنہوں نے از خود ڈاکٹر ہربخش سنگھ کے ساتھ مل کر ٹیچرز کے مطالبات کو نوٹ کرکے انکے مطالبات کو ترجہی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ترال علاقے میں سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم میں بہتری لائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے تاہم انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے معیار میں بہتری لائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.