ETV Bharat / state

Education Conference in Tral ترال کے سینٹرل اسکول میں ایجوکیشن کانفرنس - سینٹرل اسکول میں ایجوکیشن کانفرنس منعقد

ترال کے سینٹرل اسکول میں ایک تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیچرس فورم کے چیئرمین محمد امین خان نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں کووڈ سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے شعبہ تعلیم کو بہت نقصان پہنچا ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اس نقصان کی بھرپائی کر سکیں۔ Education Conference Held at Central School Tral

Education Conference In Tral
ترال کے سینٹرل اسکول میں ایجوکیشن کانفرنس منعقد
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 10:41 PM IST

ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں ایک تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تعلیمی کانفرنس سینٹرل اسکول ترال میں منعقد کیا گیا۔ جس میں علاقہ ترال کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جموں وکشمیر ٹیچرس فورم کے چیئرمین محمد امین خان کے علاوہ فورم کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ترال کے سینٹرل اسکول میں ایجوکیشن کانفرنس منعقد

تقریب کے دوران نئی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے بحث و مباحثہ کیا گیا۔ سرکاری اسکولوں میں بہتر سہولیات کے حوالے سے غورو فکر کیا گیا۔ تقریب کے دوران زیڈ ای او ترال ڈاکٹر جی ایم بٹ کو الوداعی پارٹی بھی دی گئی۔

ایجوکیشن کانفرنس میں دیگر لوگوں کے علاوہ جموں وکشمیر ٹیچرس فورم کے صوبائی صدر شوکت علی بیگ، سابق صدر محمد افضل بٹ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری محمد امین بٹ، حاجی منظور احمد راتھر اور محمد اشرف خان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Organization of Education Conference اونتی پورہ میں یک روزہ ایجوکیشن کانفرنس کا اہتمام

وہیں اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیچرس فورم کے چیئرمین محمد امین خان نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں کووڈ سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے شعبہ تعلیم کو بہت نقصان پہنچا ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اس نقصان کی بھرپائی کر سکیں۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم بڑھانے کے لیے وہ کوشاں ہے اور عوام کو بھی اپنا تعاون اس ضمن میں پیش کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.