مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ای لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جناب محمد ابراہیم وانی چیئرمین ڈی ایل ایس اے (پرنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) پلوامہ نے کی۔
ضلع میں چار بینچ تشکیل دیے گئے تھے جس میں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں دو بنچ اور کورٹ کمپلیکس پانپور اور ترال میں ایک ایک بنچ تشکیل دی گئی تھی۔
ای لوک عدالت میں مجموعی طور پر 126 مقدمات کی شنوائی کی گئی، جن میں سے 107 معاملات کو خوشگوار انداز میں مکلمل کیا گیا۔
این آئی ایکٹ کے تحت دو مقدمات میں 6.80 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا اور دو مقدمات میں 14.90 لاکھ کی وصولی کی گئی۔
اس ایکٹ کے تحت 8.07 لاکھ روپے بقایاجات بھی وصول کیے گئے، وہیں محکمہ زراعت سے 60 ہزار روپے وصول کیے گئے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 41700 روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا، مجموعی طور سے ای لوک عدالت میں 40 لاکھ اور 93 ہزار 400 وصول کئے گئے۔