جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس چوکی نیواہ کی ایک ٹیم پارٹی نے ضلع کے چکپورہ، نیوہ علاقے میں گشت کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Drug Peddler Arrested in Pulwamaپلوامہ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے گشت کے دوران ایک شخص، جو مشکوک انداز میں علاقے میں گھوم رہا تھا، پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اسے دبوچ لیا۔
پلوامہ پولیس کے مطابق اس شخص کو پکڑ کر اسکی تلاشی لی گئی اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 8 گرام براؤن شوگر برآمد کر لیا گیا۔ Drug Peddler Arrested, Brown Sugar Recovered in Pulwamaپولیس نے ملزم کو فوری طور گرفتار گرفتار کرکے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ انہوں نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت سلیم احمد وانی ولد محمد صدیق ساکنہ گوسو، پلوامہ کے طور پر کی ہے۔
پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر 115/2022 U/S 8/21 NDPS ایکٹ PS پلوامہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Kashmir Drug menaceجموں و کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون پیش کرنے اور منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کو حکام تک فوری طور پہنچانے کی اپیل کی ہے۔