جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کورونا وائرس مریضوں کے علاج کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کل ہلاک ہوئے میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد اشرف کی بیٹی کے لئے مقامی لوگوں نے میڈیکل کالج میں ایک سیٹ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محمد اشرف کے رشتیداروں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ میڈکل کالج میں سیٹ کے مختص کئے جانے کے بعد بیٹی باپ کے مشن کو آگے لے جا سکے گی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کنبے پر خوصی توجہ دینا چاہئے کیونکہ اب گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف کی بیوی اور ان کے دو بچے ہیں، جنہیں مدد کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا نہ صرف ڈاکٹر اشرف کی بچی کے لۓ بلکہ انتظامیہ کو ہر ایسے بچے کے لۓ میڈیکل کالج میں محفوظ سیٹیں رکھنی چاہیے جن کے والدین ڈاکٹری کے فراٸض انجام دے رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ڈاکٹر کا کسی وجہ سے اپنے فراٸض انجام دینے کے دورآن انتقال ہوتا ہے تو ان کے بچوں کو یہ موقع ضرور ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنے والدین کے مشن کو آگۓ لے جا سکیں۔
واضع رہے کہ ڈاکٹر اشرف کووڈ واریئر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے تھا۔ اس دوران وہ دو ہفتے قبل اس وائرس کا شکار ہو گئے، جس کے بعد انہیں اسکمز اسپتال سرینگر میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان انتقال ہو گیا۔