ETV Bharat / state

پلوامہ میں ڈسٹرکٹ نالج سنٹر کا افتتاح - ڈی سی پلوامہ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر میں ضلع کے مختلف محکموں کے اشتراک سے ’’گالا ایونٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

Breaking News
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 7:06 PM IST

ضلع پلوامہ میں منگل کو ’’گالا ایونٹ‘‘ نامی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس دوران ’’ڈسٹرکٹ نالج سنٹر‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔

ایونٹ کو ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر، لیبر ڈیپارٹمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

پلوامہ میں ڈسٹرکٹ نالج سنٹر کا افتتاح

میگا ایونٹ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ نالج سینٹر کا افتتاح کیا وہیں اس دوران ضلع کے کچھ نوجوانوں کی مختلف تصانیف کی رسم اجرائی بھی انجام دی گئی۔

پروگرام کے دوران نوجوانوں کو ماہرین نے سیول سروسز امتحانات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور اس موقع پر مفت کوچنگ کے لئے طالب علموں کی رجسٹریشن بھی عمل میں لائی گئی۔

حاضرین کو محظوظ کرنے کی غرض سے مختلف موضوعات پرکلچرل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس سے حاضرین لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی پلوامہ نے کہا: ’’ضلع انتظامیہ نے نوجوانوں کو کتابیں، آن لائن مواد اور دیگر سہولیات پہنچانے کی غرض سے ڈسٹرکٹ نالیج سنٹر کا قیام عمل میں لایا تاکہ ضلع کے نوجوان پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے یہاں سے مفت میں تعلیم حاصل کر سکیں۔‘‘

پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران اور طالب علموں کی خاصی تعداد نے میگا ایونٹ میں شرکت کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ طالب علموں کی رہنمائی کے لیے نولیج سنٹر میں آکر طلباء کی مشکلات اور شکایات سن کر انکا ازالہ کرنے کی سعی کریں۔ وہیں انہوں نے نالج سنٹر میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تمام تر کتابیں موجود رکھے جانے سے متعلق احکامات جاری کیے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے امید ظاہر کی کہ ’’پلوامہ کے نوجوان اس نالیج سنٹر سے مستفید ہوں گے۔‘‘ وہی انہوں نے نالج سنٹر میں بہت جلد کمپیوٹر اور دوسری ضروریات نصب کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تاکہ ’’نوجوانوں کو آن لائن مواد حاصل کرنے میں آسانی ہو سکے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.