ضلع ہپستال میں او پی ڈی بند ہونے کے بعد مریض اب ضلع پلوامہ کے راجپورہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پر اپنا علاج کروانے کے لیے جا رہے ہیں۔ وہیں اس کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ٹیکہ کاری بھی جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ کافی مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
اس حوالے سے ایک مقامی شخص طارق احمد کا کہنا ہے ضلع ہسپتال میں او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن انتظامیہ نے راجپورہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں مریضوں کا علاج کے ساتھ ساتھ ٹیکہ کاری کا عمل بھی شروع کیا ہے جسے آگے بھی جاری رہنا چاہیے۔
اس حوالے سے بی ایم او کمیونٹی ہیلتھ سینٹر راجپورہ ڈاکٹر جاوید نے کہا ضلع ہسپتال کو کووڈ 19 مریضوں کے لیے رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر اب بیمار علاج کروانے کے لیے آتے ہیں، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال میں بلا ضرورت نہ آئیں۔ وہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل ضرور کریں۔