ETV Bharat / state

محرم کے سلسلے میں پلوامہ میں اجلاس

author img

By

Published : Aug 31, 2019, 8:27 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:12 AM IST

محرم الحرام کے سلسلے میں ہفتہ کے روز پلوامہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سید عابد ریشی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

بشکریہ ٹویٹر

اجلاس کے دوران میں سکیورٹی انتظامات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، میٹنگ میں ضلعی افسران نے شرکت کی۔

سید عابد ریشی نے افسران پر زور دیا کہ ضلع کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں بلا خلل بجلی اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے ایگزکیٹو افسر ضلع میں صفائی کے کام کے متعلق جانکاری افسران کو آگاہ کرایا۔وہیں چیف میڈیکل افسر پلوامہ نے میٹنگ میں کہا ضلع میں طبی سہولیات کے متعلق تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں اور یکم محرم سے محکمہ صحت کی سینکڑوں ایمبولینس گاڑیوں کے علاوہ نیم طبی عملے اور ڈاکٹروں کو امام باڑوں کے نزدیک اور شعیہ آبادی والے علاقوں میں ڈیوٹی پر لگایا جائے گا۔ محکمہ پی ایچ ای کے ایگزکیٹو افسر نے میٹنگ کے دوران کہا کہ محکمہ کی جانب سے پانی سپلائی بحال رکھنے کے لیے پہلے سے ہی تمام تر انتظامات دستیاب کیے گئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.