ETV Bharat / state

سی آر پی ایف نے کیا پلوامہ میں طبی کیمپ کا انعقاد - سی آر پی ایف پلوامہ طبی کیمپ

Crpf Organised free medical camp at karimabad Pulwama سی آر پی ایف کی 182 اور 183 بٹالین نے مشترکہ طور جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں  کریم آباد علاقے کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ طبی کیمپ میں کریم آباد سمیت ملحقہ دیہات سے آئی خاصی تعداد میں لوگوں کا علاج و معالجہ کیا گیا۔

سی آر پی ایف نے کیا پلوامہ میں طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 4:17 PM IST

سی آر پی ایف نے کیا پلوامہ میں طبی کیمپ کا انعقاد

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول میں بدھ کو سی آر پی ایف کی 182 اور 183 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں آس پاس کے دیہات سے آئی خاصی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج و معالجہ کرایا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے بچوں اور بزرگوں سمیت خواتین کا بھی چیک اپ کیا۔ اس موقع پر نہ صرف ان کی تشخیص کی گئی بلکہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے کیمپ کی مقامی باشندوں نے کافی سراہنا کی۔

مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ میں سبھی مریضوں کا اچھے ڈھنگ سے علاج کیا گیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ انہوں نے اس کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا: ’’اس سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔‘‘ مفت طبی کیمپ میں علاقے کے مرد و زن کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی جن کی سرکاری ڈاکٹروں کے علاوہ سی آر پی ایف کے ماہر ڈاکٹروں نے طبی جانچ کی اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ کیمپ میں آئے سبھی مریضوں کو بہتر مشورہ بھی دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے اس طرح کے طبی کیمپوں کا انعقاد وقتاً فوقتاً کیا جا رہا ہے، جس سے یہاں کے مقامی باشندے مستفید ہو رہے ہیں۔ سی آر پی ایف کے عہدیداروں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے سویک ایکشن پروگرام کے تحت اس طرح کے طبی کیمپس منعقد کیے جا رہے ہیں بلکہ ’’مدت گار ہیلپ لائن‘‘ کے ذریعے بھی لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.