ETV Bharat / state

Gamblers Arrested in Pulwama: پلوامہ میں نو قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم ضبط - پلوامہ قمار باز گرفتار

پلوامہ پولیس نے ضلع کے نیوہ اور پرچھو علاقوں میں مخصوص اطلاع ملنے پر کاررروائی کرتے ہوئے نو قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 11:30 AM IST

پلوامہ (جموں کشمیر): سماجی جرائم کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ میں 9 قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم کو بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق ضلع پلوامہ کے نیوہ اور پرچھو علاقوں میں عوامی مقامات پر قماربازی سے متعلق موصول ہوئی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ پولیس نے دونوں مقامات پر چھاپے مار کر 9 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔

پلوامہ پولیس نے پرچھو سے حراست میں لیے گئے قمار بازوں کی شناخت منظور احمد خان ولد غلام نبی خان، ہلال احمد شیخ ولد عبدالرحمن شیخ، فیاض احمد وانی ولد عبد الرزاق وانی، جاوید احمد میر ولد محمد اکرم میر، نثار احمد شیخ ولد عبد الغنی شیخ کے طور پر کی ہے۔ جبکہ نیوہ پلوامہ میں طارق احمد شیخ ولد علی محمد شیخ ساکنہ چٹاپورہ، بشیر احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکنہ چٹاپورہ، ہلال احمد زرگر ولد الرشید زرگر ساکنہ ملک پورہ اور حارث بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکنہ پرچھو شامل ہیں۔

پلوامہ پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد کے قبضے سے72,160/- روپے کی رقم، جو داؤ پر لگائی گئی تھی، اور تاش کی گڑی کو ضبط کر لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے قمار بازوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Gamblers Arrested in Hajan, Bandipora: حاجن، بانڈی پورہ میں 5 قمارباز گرفتار، کیس درج

جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے عوام نے درخواست کی ہے کہ وہ آس پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں کسی بھی معلومات کو مقامی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں، تاکہ وقت پر کارروائی عمل میں لاکر معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.