ETV Bharat / state

کوراناوائرس سے متعلق جانکاری، ائمہ مساجد کا تعاون طلب

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 6:41 PM IST

کورونا وائرس سے متعلق عوام الناس میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ترال میں انتظامیہ نے ائمہ مساجد سے تعاون طلب کیا۔

kovid19
کوراناوائرس سے متعلق جانکاری کے لیے ائمہ مساجد کا تعاون طلب

جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے تحصیل ترال میں کورونا وائرس کے حوالے سے بیداری مہم کے تحت بدھ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے ائمہ مساجد پر اپنے خطابات میں اس وائرس سے متعلق عوام کو جانکاری دینے پر زور دیا۔

نمائندے کے مطابق اے ڈی سی آفس ترال میں ایک میٹنگ طلب کی گئی جس میں علاقہ ترال کے ائمہ اور خطباء کو بھی دعوت دی گئی۔

میٹنگ کے دوران انتظامیہ نے وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عوام میں صاف صفائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انتظامیہ اور شعبہ طب کی جانب سے مرتب اور مشتہر کی گئی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی خاطر ائمہ مساجد سے تعاون طلب کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے سبب اب تک دنیا بھر میں 3000سے زائد انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ ایک لاکھ افراد اس وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.