ETV Bharat / state

Construction of Shikargah Tral Road چھچکوٹ ترال سڑک کی تعمیر مقررہ وقت پر مکمّل ہوگی، اے ڈی سی ترال - ترال علاقے میں زیر تعمیر پی ایم جی سی چھچکوٹ

اے ڈی سی ترال، ایس وائی نقاش نے عوامی اور سیاحتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل چھچکوٹ ترال، براستہ شکارگاہ سڑک کی تعمیر و کشادگی کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے وقت مقررہ پر کام مکمل کرنے کی تلقین کی۔ ADC Tral reviews PMagSy Road Project

چھچکوٹ ترال سڑک مقررہ وقت پر مکمّل ہوگی،  اے ڈی سی ترال

author img

By

Published : May 31, 2023, 6:21 PM IST

چھچکوٹ ترال سڑک مقررہ وقت پر مکمّل ہوگی، اے ڈی سی ترال

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ترال، ساجد یحییٰ نقاش نے ترال علاقے میں زیر تعمیر پی ایم جی سی چھچکوٹ شکار گاہ ترال (16 کلومیٹر) سڑک کا معائنہ کیا اور سڑک کی تعمیر و کشادگی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی ترال کے ہمراہ دیگر محکمہ جات کے افسران بھی تھے جن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے پی ڈی سی ایل جی ایم میر، اے ای ای پی ایم جی ایس وائی، جل شکتی کے افسران قابل ذکر ہیں۔

دورے کے دوران اے ڈی سی نے ترال نے اس اہم سڑک کی عملدرآمد کی رفتار/معیار اور سڑک/کلورٹ کی چوڑائی، نالوں کی تعمیر، یوٹیلیٹیز کی شفٹنگ، سیموہ فیڈر کی علیحدگی، تجاوزات کا خاتمہ اور دیگر معاملات کا ازخود نوٹس لیا اور متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ سب ضلع ترال میں اس اہم سڑک پروجیکٹ کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ عوامی لحاظ کے علاوہ سیاحتی طور انتہائی اہم یہ سڑک جلد از جلد تیار ہو کے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ساجد یحییٰ نقاش نے بتایا کہ اس سڑک پر کام فی الوقت چل رہا ہے تاہم کئی معاملات اور رکاوٹیں اس میں حائل تھیں جن کا جائزہ لینے کے لیے انہوں نے از خود جائزہ لیا۔ انہوں کہا: ’’انتظامیہ کی کوشش رہے گی کہ ترال چھچکوٹ شکارگاہ سڑک - جو کہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے - کی تعمیر جلد مکمل ہو کیونکہ شکارگاہ ایک تاریخی اہمیت کا حامل سیاحتی مقام ہے جس کو دیکھنے کے لیے وادی کے اطراف واکناف سے لوگ یہاں آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Tral Shikargah Road Construction Started: سڑک کی تعمیر سے عوام کو سیاحتی سرگرمیوں میں فروغ کی امید

واضح رہے کہ انتظامیہ نے حال ہی میں ترال علاقے کے چار مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانےکا اعلان کیا ہے جس سے لوگوں میں کافی خوشی پائی جا رہی ہے، ان مقامات پر شگارگاہ بھی شامل ہے۔ اور ان سبھی نامزد سیاحتی مقامات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی خصوصاً سڑک کی تعمیر کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.