ETV Bharat / state

Congress Youth Wing Election وادی میں کانگریس یوتھ ونگ کا انتخاب جلد ہی ہوگا - کانگریس یوتھ ونگ

کانگریس رہنما پرمود بسٹ نے لیتہ پورہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وادی میں جلد ہی کانگریس یوتھ ونگ کا انتخاب جلد ہی ہوگا۔

کانگریس یوتھ ونگ
کانگریس یوتھ ونگ
author img

By

Published : Feb 19, 2023, 12:27 PM IST

وادی میں کانگریس یوتھ ونگ کا انتخاب جلد ہی ہوگا

پلوامہ: کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا حال ہی میں سرینگر میں اختتام پذیر ہوئی ہے، بھارت جوڑو یاترا کے بعد سے کانگریس کے حوصلے کافی بلند ہیں، وہیں اب کانگریس وادی کشمیر میں ممبر شپ ڈرائیو کے ساتھ ساتھ یوتھ ونگ کے انتخابات منعقد کرانے جارہی ہے۔ اس سلسلے میں یوتھ کانگریس کے کشمیر انچارج پرمود بسٹ نے لیتہ پورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس دوران انھوں نے کہا کہ کانگریس 4 مارچ سے کشمیر میں رکنیت سازی مہم شروع کرے گی۔ پرمود بسٹ نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا نے نہ صرف وادی کشمیر بلکہ پورے ملک میں ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے اور یاترا سے پورے ملک کے لیے ایک امید بھی پیدا ہو گئی ہے کہ اب فرقہ پرست عناصر کو ملک میں پنپنے کا موقع فراہم نہیں ہوگا اور بھارت میں دوبارہ کانگریس حکومت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Naner Tral Lacks Basic Facilities نانر علاقے میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اے ڈی سی ترال

انہوں نے کہا کہ کانگریس جمہوریت میں یقین رکھتی ہے اور جس طرح ملک ارجن کھڑگے قومی صدر منتخب ہوئے ہیں اور ملک کی سب سے پرانی پارٹی کے قائد بنائے گئے اسی طرز پر ہی یوتھ کانگریس کے انتخابات بھی صاف وشفاف طریقے سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ ملک وملت اور کشمیر کے لوگوں کو ایک پرامن فضا مہیا کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ اس پارٹی نے یہاں کے لوگوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے اور اب لوگ کانگریس کو گلے لگانے کے موڑ میں نظر آرہے ہیں ۔ اس موقع پر ضلع یوتھ صدر پلوامہ شعیب ماگرے، نائب صدر سجاد احمد میر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.