ETV Bharat / state

کشمیر: نماز جمعہ کی ادائیگی کی مانگ کیلئے احتجاج، پتھراؤ - پتھرائو

جمعہ کی سہ پہر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے راہمو علاقے میں احتجاجی مظاہروں کے بعد مقامی نوجوانوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین پتھراؤ کے واقعات رونما ہوئے۔

کشمیر: نماز جمعہ کی ادائیگی کی مانگ کیلئے احتجاج، پتھرائو

author img

By

Published : May 15, 2020, 4:51 PM IST

Updated : May 15, 2020, 7:44 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رہمو علاقے کی عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے، انکی مانگ تھی کہ انہیں جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ ’’جب بیرون ریاستوں میں شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تو ہمیں مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟‘‘

کشمیر: نماز جمعہ کی ادائیگی کی مانگ کیلئے احتجاج، پتھراؤ

اس موقعے پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس اور سی آر پی ایف نے آنسوں گیس کے گولے داغے۔ جس پر مقامی لوگوں نے حفاظتی جوانوں پر پتھراؤ کیا۔

جھڑپوں میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دریں اثنا، پلوامہ کے مُرن علاقے میں سی آر پی ایف کی گاڑیوں پر بھی پتھر پھینکے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Last Updated : May 15, 2020, 7:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.