ETV Bharat / state

Mann Ki Baat پامپور میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 7:33 PM IST

بی جے پی رہنما جاوید ڈارنے کہا وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت ایک بہترین حکومت ہے جو لوگوں کی ترقی کے لۓ کام کر رہی ہے۔

من کی بات
من کی بات
من کی بات

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پرگرام من کی بات سننے کے ایک جگہ جمع ہوئے،حلقہ پانپور سے بی جے پی یوتھ صدر جاوید احمد ڈار کی سربراہی میں بی جے پی کارکنان اور رہنما جمع ہوئے اور انہوں نے من کیح بات سنی،من کی بات پروگرآم کو سننے کے بعد بی جے پی کارکنان وزیراعظم کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ریڈیو پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں ایک نیا جذبہ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ وہ ملک اور قوم کو تقری کی راہ پر لے جانے کے لئے پر عز م رہیں۔

پروگرام کے سماعت دوران کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدمات اٹھائے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔ کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں تیاریاں شروع کریں تاکہ بی جے پی آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت قائم کر سکے۔ اس دوران دوران کارکنان نے دعویٰ کیا کہ لوگ بی جے پی پر اعتماد رکھتے ہیں کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی عوامی مسائل کے ازالہ کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔
اس موقع پر بی جے پی یوتھ رہنما جاوید ڈار نےکہا کہ بی جے پی لوگوں کی خدمت کے لئے ہروقت تیار رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگ جوق در جوق بی جے پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی اپنے دم پر اور بھاری اکثریت کے ساتھ جموں و کشمیر میں حکومت قائم کرے گی، انہوں نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کی پسندیدہ پارٹی بن چکی ہے اسی لۓ زیادہ سے زیادہ لوگ خاص کر نوجوان بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Mann Ki Baat Program Listening Event اننت ناگ میں من کی بات پروگرام سُننے کی تقریب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.