ETV Bharat / state

پلوامہ میں گُورو نانک کے 554 ویں جنم دن کے موقعے پر تقریب

وادی کشمیر میں پیر کے روز سکھ مذہب کے بانی و پہلے گرو گرو نانک دیو جی کا 554 واں یوم پیدائش انتہائی مذہبی و جوش و جذبے اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ پیر کی صبح ٹھٹھرتی سردی کے باوجود سکھ برادری کے لوگوں کا گردواروں اور دوسری مذہبی مقامات پر تانتا بندھا رہا۔Gurpurab 2023

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 3:30 PM IST

celebrations-of-554nd-birthday-of-baba-guru-nanak-in-pulwama
Etv Bharatپلوامہ میں گُورو نانک کے 554 ویں جنم دن کے موقعے پر تقریب
پلوامہ میں گُورو نانک کے 554 ویں جنم دن کے موقعے پر تقریب

پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے شادی مرگ میں بھی گورو نانک کا 554ویں جنم دن کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ضلع پلوامہ کے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سکھ مذہب کو مانے والوں نے گرونانک دیو جی کا جنم دن جوش و خروش سے منایا۔ گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ اپنے گوردواروں میں جمع ہوتے ہیں جہاں وہ اپنی عبادات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کرتے رہے۔ اس کے علاوہ لنگر میں کئی قسم کے کھانوں کا بھی خاص انتظام کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں سوجیندر سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں کئی سالوں سے رہائش پذیر ہیں لیکن ہمیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ہم اقلیت میں ہیں۔ہم مسلمانوں کے ہر سکھ و دکھ میں شریک ہوتے ہیں وہیں ان کے تہواروں پر ہم ان کے گھر جاکر ان کو مبارکباد دیتے ہیں،اسی طرح مسلمان بھی ہمارے تمام تہواروں میں شریک ہوتے ہیں اور ہمیں مبارکباد دیتے ہیں۔

وکیل سنگھ نامی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی ہم سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد گرونانک دیو جی کا جنم دن جوش و خروش سے مناتے ہیں۔انہوں نے کہا یہاں ضلع پلوامہ سے ہی نہیں بلکہ ملک کی دوسرے ریاستوں سے بھی سکھ برادری کے لوگوں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

گُرو پرب کے موقع پر تقاریب کا انعقاد

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی کا جنم پاکستان کے لاہور کے تلونڈی (ننکانہ صاحب) میں 15 اپریل 1469 کو ہوا اور وفات 22 دسمبر 1539 کو شہر کرتار پور میں ہوئی۔ گورونانک دیو جی سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.