ڈسٹرکٹ منیجمنٹ اتھارٹی پلوامہ کی جانب سے آج اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں ایک انعامی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ان افراد کو انعامات سے نوازا گیا اور عزت افزائی کی جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران ضلع انتظامیہ پلوامہ کی طرف سے پینٹنگ، نثر اور نظم نگاری کے مقابلوں میں شرکت کر کے امتیازی پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر بطور مہمان خصوصی کے طور موجود رہے جبکہ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر نے ان مقابلوں میں شرکت کرنے پر طلباء کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کورونا وائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد اور اداروں کی کوششوں کو سلام کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے عوام میں آگاہی پھیلائے تاکہ اس وائرس کی تباہ کاریوں سے بچا جا سکے۔