ETV Bharat / state

Awantipora Police Arrested Drug Peddler: اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار - اونتی پورہ پولیس نے ناکہ چیکنگ

ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران 11 کلوگرام وزنی پوست کا بھوسا ضبط کرکے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔ Drug Peddler Arrested in Awantipora

Awantipora Police Arrested Drug Peddler: اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 12:02 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اونتی پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او اونتی پورہ کی نگرانی میں پولیس چوکی ریشی پورہ کی پولیس پارٹی نے معمول کی چیکنگ کے دوران بیگ پورہ گلزار پورہ کراسنگ پر ایک سینٹرو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK13A-8760 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

اونتی پورہ پولیس بیان کے مطابق گاڑی کی تلاشے کے دوران تقریباً 11 کلو گرام وزنی پوست کا بھوسا برآمد ہوا جسے کار کے اندر پیلے رنگ کے نائیلون بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ منشیات کی کھیپ کو لے جانے والے - گاڑی کے ڈرائیور- کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اونتی پورہ پولیس نے اس شخص کی شناخت عارف احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکنہ رینزی پورہ، اونتی پورہ کے طور پر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Fukki Recovard in Kulgam کولگام میں منشیات فروش سے فکی برآمد

منشیات فروشی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں اونتی پورہ پولیس نے ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 39/2023 این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم معاشرے کو منشیات کی بدعت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف پولیس سمیت انتظامیہ بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم معاشرے سے پوری طرح منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.