ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested in Awantipora: اونتی پورہ میں تین منشیات فروش ہیروئین سمیت گرفتار - سرینگر جموں شاہراہ ہیروئن اور چرس ضبط

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پولیس نے ہیروئین اور چرس سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Awantipora Drug Peddlers Arrested

a
a
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 2:25 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر) : منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس پوسٹ ٹول پلازہ، چرسو، اونتی پورہ کی ٹیم نے آئی سی پی پی ٹول پلازہ کے ایس آئی فاروق احمد کی سربراہی میں ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ممتاز علی بھٹی کی نگرانی میں اونتی پورہ پولیس نے NHW چرسو علاقے میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت شہزاد احمد خان ولد محمد خان۔ منظور احمد بھٹ ولد احمد بھٹ اور شبیر احمد پرے ولد محمد کمال پرے ساکنان چرسو، اونتی پورہ کے طور پر کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK13E-7020 میں سفر کر رہے تھے۔

اونتی پورہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5 گرام ہیروئن اور 170 گرام چرس بر آمد کر لی گئی، پولیس نے جرم میں استعمال میں لائی جانے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک کیس ایف آئی آر نمبر 54/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ پولیس نے خشخاش کی فصل کو تباہ کیا

جموں و کشمیر پولیس نے عوام بالخصوص اونتی پورہ، ترال، پانپور اور کھریو کے باشندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے آس پڑوس کے علاقوں میں کڑی نگاہ رکھیں اور منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچائیں تاکہ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی انجام دی جا سکے تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔ ادھر، عوامی حلقوں نے اونتی پورہ پولیس کی منشیات مخالف مہم میں تیزی لائے جانے پر پولیس کی ستائش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.