ترال: سب ضلع ترال میں یوم آزادی کی تقریب کو احسن طریقے سے منانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ٹاون ہال میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔ وہیں میٹنگ میں ترال اور آری پل کے تحصیلداروں، آر ایند بی، صحت عامہ، میونسپلٹی، پوليس، بجلی اور دیگر محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں آفیسران پر زور دیا کہ وہ یوم آزادی کی تقریب کو احسن ڈھنگ سے منعقد کرانے کے لیے تمام سہولیات دستیاب کرائیں۔ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کی میٹنگ میں اس بات پر بحث کی گئی کہ کس طرح یوم آزادی کا دن تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سب ضلع اتطامیہ نے پہلے ہی انتطامات کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: