ETV Bharat / state

عیدالفطر: فوجی اہلکاروں نے بچوں میں مٹھائياں تقسیم کیں - عیدالفطر کی مبارک باد بھی پیش

فوج کے ایک افسر نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ بچوں کو غموں اور پریشانیوں سے دور لے جا کر ایک خوشی کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

army celebrates eid
بچوں میں مٹھائياں تقسیم
author img

By

Published : May 13, 2021, 5:15 PM IST

پلوامہ: عوام اور جوان کے درمیان رشتوں کو استوار کرنے کی غرض سے آج 50 راشٹریہ رائفلز کے جوانوں نے عیدالفطر کے موقع پر پامپور کے لالپورہ گاؤں کے بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

بچوں میں مٹھائياں تقسیم

جوانوں نے یہ مٹھائیاں چھوٹے بچوں کے علاوہ بزرگوں میں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے گاؤں کے لوگوں کو عیدالفطر کی مبارک باد بھی پیش کی۔

فوج کے مطابق انہوں نے یہ پروگرام بچوں کو خوشحال رکھنے کے لیے منعقد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے عید کے دن بہت خوش ہوا کرتے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ان بچوں کی خوشیاں پریشانیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ جانچ میں تاخیر سے عوام برہم

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو عید کے موقع پر تھوڑی سی خوشی دینے کے لیے انہوں نے یہ کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ بچوں کو غموں اور پریشانیوں سے دور لے جا کر ایک خوشی کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.