قصبہ اننت میں اگر چہ حکام کی جانب سے عائد کی گئی بندشوں کو پہلے ہی ہٹایا گیا تھا تاہم اسکے باوجود قصبہ میں مکمل ہڑتال رہی۔
ضلع اننت ناگ سمیت ضلع پلوامہ میں بھی ہڑتال کے سبب تعلیمی اور کاروباری ادارے بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر رہی۔
اگر چہ سست رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا تاہم ٹرین خدمات ابھی بھی متاثر ہیں۔
واضح رہے کہ انصار غزوات الہند کے عسکری کمانڈر ذاکر موسیٰ کی ڈاڈہ سرہ، ترال میں ہلاکت کے بعد سے ہی اننت ناگ اور پلوامہ میں ہڑتال جاری ہی۔