ETV Bharat / state

ترال انتظامیہ کی نیٖٹ ٹاپرز کو مبارک باد

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے نیٖٹ امتحان میں کامیاب ہوئے امیدواروں کے گھر جاکر انتظامیہ نے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 5:19 PM IST

ترال انتظامیہ کی نیٖٹ ٹاپرس کو مبارک باد

قومی سطح پر منعقدہ نیٖٹ امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کو مبارک باد دینے اور ان کی عزت افزائی کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے جمعرات کو بعض امیدواروں کے گھر جاکر طلبہ اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال رٹھسونہ علاقے سے کامیاب ہوئے شاہد رسول نامی ایک کامیاب امیدوار کے گھر گئے، انہوں نے شاہد رسول اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ شاہد ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا والد ایک خاکروب کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔

اسکے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بوچھو اور امیرآباد کے رہنے والے کامیاب امیدواروں کے گھر جاکر بھی کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے بتایا کہ ’’ترال ہمیشہ سے ہی علم وادب کا گہوارہ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مشعل راہ اور مثال قرار دیتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے روشن مستقبل کے لیے فکر مندی کے ساتھ محنت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.