ETV Bharat / state

Pulwama Regional Transport پلوامہ میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی

اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پلوامہ کی جانب سے ضلع پلوامہ میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ اس مہم کے دوران 5 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ Action against speeders in Pulwama

Pulwama Regional Transport
Pulwama Regional Transport
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 5:16 PM IST

پلوامہ میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی

پلوامہ: وادیٔ کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی آئے روز سڑک حادثات پیش اتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی جانں ضائع ہوتی ہیں۔ اس سلسلے کو روکنے کے لیے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع پلوامہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت تیز رفتار سے گاڑی چلانے والے افراد، بغیر ہیلمٹ، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پلوامہ بشارت محمود کر رہے تھے۔ جن کے ہمراہ محکمہ کے دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔ اس موقع پر بغیر ہیلمٹ چلانے والے بائیک والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ تیز رفتار سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پلوامہ بشارت محمود نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہر روز شکایت موصول ہوتی تھی کہ چھوٹی عمر کے بچے بائیک پر سوار ہو کر راہ چلتے لوگوں کو خوفزدہ کرتے ہیں جس پر ہم نے یہ مہم شروع کی ہے۔ ان بائیک سواروں اور تیز رفتار سے گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف ہم نے کارروائی شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ پلوامہ میں غیر قانونی سومو اسٹینڈس قائم کیے گئے ہیں۔ جن کے خلاف محکمہ جلد ہی کارروائی کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.