ETV Bharat / state

ACB Raids in Pulwama: اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع پلوامہ میں چھاپہ مار کارروائی کی

اینٹی کرپشن بیورو نے آج ضلع پلوامہ کے ارہل علاقے میں سابق سکریٹری میونسپل کارپوریشن سرینگر محمد اکبر صوفی ولد محمد مقبول صوفی کے گھر پر چھاپہ مار کاررائی انجام دی۔ ACB Raids In Pulwama

acb-raid-house-of-mohd-akbar-sofi-former-secretary-municipal-corporation-sgr-at-arihal-pulwama
اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع پلوامہ میں چھاپہ مار کارروائی کی
author img

By

Published : Apr 20, 2022, 5:05 PM IST

Updated : Apr 20, 2022, 7:33 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ارہل علاقے میں آج اینٹی کرپشن بیورو کی ایک ٹیم نے سابق سکریٹری میونسپل کارپوریشن سرینگر کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ ACB Raids In Pulwama

پولیس نے انہیں عسکریت پسندوں کی مدد کے الزام میں ایک برس قابل حراست میں لیا تھا اور وہ ابھی بھی زیر حراست میں ہیں۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن بیورو نے آج ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ اس دوران ان کے گھر پر کاغذات کی چھان بین کی گئی۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع پلوامہ میں چھاپہ مار کارروائی کی

مزید پڑھیں:

ہم آپ کو بتادیں کہ سال 2021 میں پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سرینگر میونسپل کارپوریشن ایس ایم سی کے سیکریٹری محمد اکبر صوفی اور ان کے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو سماجی کارکنوں، سیاسی رہنماؤں، سرکاری افسران اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اس وقت انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کیا تھا کہ انہوں نے سماجی کارکنوں، سیاسی رہنماؤں، سرکاری افسران اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے والے گروہ کا سرینگر اور پونچھ میں متعدد چھاپوں کے دوران پردہ فاش کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سیکرٹری ایس ایم سرینگر صوفی محمد اکبر، ان کی بیٹی ایڈوکیٹ نازش یسرب رحمان اور صنعت نگر سے ان کا بیٹا تابش اکبر رحمان، حضرت بل کے بٹ پورہ سے پیرزادہ رقیف مخدومی اور پونچھ سے جاوید خالد شامل ہیں۔

Last Updated : Apr 20, 2022, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.