وسیم رضوی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وادی کشمیر کے نامور عالم دین اور تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا عبدالرشید داؤدی نے کہا ہے کہ سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے وسیم رضوی کو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ہی رسوا کر دیا ہے اور آخرت میں بھی اسکو اللہ کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
موصوف بٹہ گنڈ ترال میں ایک مذہبی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔
مولانا داؤدی نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وسیم رضوی کو دنیا کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے اور آخرت کی عدالت میں بھی اس کو پھٹکار پڑے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ نے نہ صرف اسکی عرضی مسترد کر دی ہے بلکہ الٹا اسے پچاس ہزار روپے جرمانہ دینے کا حکم دیا ہے لہذا وسیم رضوی اب رسوا ہو چکے ہیں۔ وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں اور اسطرح کے فسادی انسان کو دنیا میں جینے کا حق نہیں ہے۔
اسے قبل مولانا عبد الرشید داوودئ نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو جائیں تاکہ ان کو کامیابی ملے۔