ETV Bharat / state

Encroachment Drive انسداد تجاوزات مہم کے دوران 400 کنال سرکاری زمین سے قبضہ ہٹایا گیا

انسداد تجاوزات مہم کے دوران 400 کنال اراضی میں سے 15 کنال اراضی نرسری کے لیے محکمہ باغبانی کے حوالے کردی گئی ہے۔ ریونیو ڈپارٹمنٹ پانپور نے غیر قانونی قابضین کو بے دخل کرنے اور قصبے میں سرکاری اراضی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مشن موڈ پر آدمیوں اورمشینری کو متحرک کردیا ہے۔ 400 Kanals Of Encroached State Land Retrieved In A Single Day

انسداد تجاوزات مہم کے دوران 400 کنال سرکاری زمین سے قبضہ ہٹایا گیا

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 5:14 PM IST

انسداد تجاوزات مہم کے دوران 400 کنال سرکاری زمین سے قبضہ ہٹایا گیا

غیر قانونی طور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار پانپور کی نگرانی میں محکمہ ریونیو نے آج ایک دن میں ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں چلائی گئی انسداد تجاوزات مہم کے دوران 400 کنال سرکاری اراضی کی عمارتوں کو مسمار کردیا۔ اس موقع پر ایکزکٹیو آفسر مونسپل کمیٹ پانپور محمد اقبال کے علاوہ محکمہ ریونیو کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔

یہ اراضی کو انتظام کے لیے مونسپل کمیٹی پانپور کےحوالے کر دیا گیا ہے۔تاکہ اس زمین کو لوگوں کے فاٸدے کے لۓ استعمال کیا جا سکے۔ مہم کے دوران 400 کنال اراضی میں سے 15 کنال اراضی نرسری کے لیے محکمہ باغبانی کے حوالے کردی گئی ہے۔ ریونیو ڈپارٹمنٹ پانپور نے غیر قانونی قابضین کو بے دخل کرنے اور قصبے میں سرکاری اراضی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مشن موڈ پر آدمیوں اور مشینری کو متحرک کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سرکاری اراضی پر قبضہ، بڈگام میں پولیس افسر کے خلاف کارروائی

اور آج 400 کنال سے زیادہ تجاوز شدہ اراضی کو واگزار کرایا گیا اور تجاوزات کی زمین پر کھڑی کئی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ تحصیلدار پانپور زبیر احمد نے لوگوں سے تنبیہ کیا ہے کہ وہ غیرقانونی طور سرکاری زمین پر قبضہ نہ کریں ورنہ کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.