پانپور، پلوامہ: پانپور میں دریاۓ جہلم میں چار بکر والوں کو ضلع انتظامیہ کے افسروں نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ ضلع پلوامہ کے لیتر بل پانپور میں آج اُس وقت ایک حادثہ ہونے سے ٹل گیا جب چار بکروال اپنے بھیڑ سمیت جہلم میں آئی ہوئی باڑ میں پھنس گئے جنہیں ضلع انتظامیہ کی بروقت کوشش سے بچا لیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، تحصیلدار پانپور زُبیر احمد اور ایس ڈی پی او پانپور امتیاز احمد کے ہمراہ جاۓ واقع پر جا کر ریسکیو ٹیم کی نگرانی کی۔ Bakarwals Rescued by Administration
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بچنے کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ جہلم کے نزدیک جانے سے احتیاط کریں تاکہ کسی طرح کا جانی یا مالی نقصان نہ ہو جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ باڑ میں پھنسے چار بکروالوں کو انہوں نے سخت محنت کے بعد کشتیوں کے ذریعے سے باہر نکالا ہے اور ان کے سو کے قریب بھیڑ بکریوں کو بھی سلامتی کے ساتھ محفوظ جگہ پر پہنچایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: