پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مبینہ طور زہر آلود پانی پینے سے دو درجن سے زائد بھیڑ ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح ضلع کے مچھپونہ علاقہ میں پیش آیا۔ بھیڑ پروروں نے بتایا کہ پانی پینے کے فوراً بعد بھیڑ بے ہوش ہو گئے اور انہوں نے فوری طور ویٹرنری عملے کو فون کیا جہاں سے ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی تاہم اس دوران 31 بھیڑیں ہلاک ہو چکی تھیں، جبکہ بعض بھیڑ شدید بیمار ہو گئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔Toxic Water Kills 31 Sheep in Pulwama
ابتدائی معلومات کے مطابق پانی کی ایک ٹینکی میں کئی دنوں سے پانی موجود تھا جو کسان اپنے باغات میں ادویات چھڑکنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ بھیڑ پالنے والے مقامی کسان، بشیر احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بھیڑوں نے ٹینکی کا پانی پیا اور کچھ ہی دیر بعد بے ہوش ہوکر گر گئے۔ ہم نے فوری طور پر مقامی جانوروں کے ڈاکٹر سے مدد طلب کی۔ ڈاکٹروں نے جانوروں کا علاج کرنے کی کوشش کی لیکن بھیڑوں کی اکثریت دم توڑ چکی تھی۔‘‘
ہلاک ہوئے بھیڑ امتیاز احمد میر اور بشیر احمد راتھر کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے محکمہ شیپ ہسبنڈری سے دو یونٹ لئے تھے اور اس وقت ان کے پاس 47 بھیڑ یں تھیں جن میں سے 31ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پانچ سے چھ بھیڑوں کی حالت کافی نازک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے بھیڑوں کی اوسط قیمت 20سے 25ہزاز روپے تھی۔
- مزید پڑھیں: Lightning kills More Than 250 Sheep: کوکرناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے 250 سے زائد بھیڑ ہلاک
انہوں نے محکمہ شیپ ہسبنڈری، ضلع انتظامیہ سے انہیں معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔