جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ پارٹی ورکرز کا کہنا تھا کہ تحصیل کو پوری طریقے سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔
اس احتجاج کی صدارت چودھری حاجی محمد اشرف و نائب صدر پریزیڈنٹ ایس ٹی مورچہ صوبہ جموں نے کی۔
بھارتی جنتا پارٹی کے ایس ٹی مورچہ کے ضلع صدر چودھری محمد اکبر، ضلع صدر بھارتیہ جنتا پارٹی، بلاک صدر منڈی حاجی محمد ایوب، چوہدری نذیر حسین اور کبیر تانترے کے ساتھ کچھ دیگر افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔
حاجی محمد اشرف نے کہا 'گزشتہ کئی برسوں سے گجر بکروال، پہاڑی اور او بی سی کے حق میں جو بھی گرانٹ واگزار کی جارہی ہیں وہ سب برائے نام کی ہیں۔ زمینی سطح پرلوگوں کو کچھ نہیں مل رہا ہے'۔
- یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: کورونا سے مزید چھ اموات
'حکومت جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو تباہ کرنے میں مصروف'
انہوں نے کہا 'پارٹی کی جانب سے تحصیل منڈی کے ورکرز کو ہر بار نظر انداز کیا گیا ہے، حال ہی میں لیفٹینینٹ گورنر کی پونچھ آمد پر منڈی کے کسی بھی شخص کو ان کے دورے سے باخبر نہ کیا گیا'۔
وہیں چودھری محمد اکبر نے کہا 'ہم ایک سپاہی کی طرح پارٹی کا کام کررہے ہیں لیکن پارٹی کے اعلی عہدیداران کی جانب سے عوام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے'۔