ETV Bharat / state

Two Pakistani Residents Arrested پونچھ میں ایل او سی عبور کرنے پر دو پاکستانی گرفتار - پونچھ میں دو پاکستانیوں نے سرحد عبور کی

فوج نے ہفتے کے روز سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے دو باشندوں کو بھارتی سرحد عبور کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ مذکوہ افراد نے نادانستہ طور پر سرحد پار کی یا کسی ارادے سے سرحد عبور کی۔

two-pakistani-residents-detained-by-army-near-loc-in-poonch
پونچھ میں ایل او سی عبور کرنے پر دو پاکستانی گرفتار
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 10:37 PM IST

پونچھ:فوج نے ہفتے کے روز جموں اور کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے دو باشندوں نے بھارتی سرحد عبور کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ گلپور سیکٹر میں سردار عبدالحمید اور ان کے بیٹا عباس بھارتی حدود میں داخل ہوئے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ فوج کے مطابق گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے نادانستہ طور پر سرحد پار کی یا کسی ارادے سے۔ تاہم حکام نے بتایا کہ ان کے قبضے سے کوئی قابل اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں 20 اپریل کو ایک فوجی گاڑی میں اچانک آگ لگنے سے پانچ فوجی جوان جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج کے بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے ممکنہ طور پر گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حملے کے بعد فوج نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کی۔سکیورٹی فورسز نے اس حملے کے بعد تقریباً 200 سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہیں جن میں کچھ افراد کو بعد میں رہا بھی کیا گیا۔ اس واردات کی جو ابتدائی فوٹیج سامنے آئی تھی اس میں مقامی جونوانوں کو آگ میں جھلس رہے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ حکام نے نیشنل انوسٹی گیشن ایجسنی کی ایک ٹیم کو اس واقعے کی تحقیقات کیلئے پونچھ روانہ کردیا تھا ۔ جس سڑک پر یہ واردات رونما ہوئی اسے تین دن تک عام لوگوں کی آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Poonch Militant Attack حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار ملزمین عدالت میں پیش

اس حملے کے بعد فوج نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔ پچھلے دو ہفتوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے زائد از 200 افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا جن میں سے ایک درجن افراد کی باضابط طور پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ حملہ آوروں کو چند مقامی افراد نے پناہ دی تھی جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.