جمعہ کے روز آرمی اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں پونچھ ضلع کے منگنر میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔
مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے دو اے کے 47 رائفلیں اور چار میگزین بر اۤمد کئے گئے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پونچھ رمیش انگرل نے کہا کہ 'ہمارے پاس مخصوص ان پٹ ہے اور اسی بنیاد پر اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) پونچھ اور مقامی فوج کے یونٹ نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران منگنر کے چوٹی میں کالسا جنگل کے علاقے میں، ایک خفیہ ٹھکانہ دیکھا گیا۔ جب ٹھکانے کی تلاشی لی گئی تو ویہاں دو اے کے 47 اور چار میگزین تھے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایس او جی کے ذریعہ ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے تاکہ اس کی تحقیقات کی جا سکیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور خطے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن جاری رہے گا۔'