ETV Bharat / state

Fire in Poonch پونچھ کے ایک گاؤشالہ میں آتشزدگی، دس بکریاں اور ایک بیل ہلاک

ضلع پونچھ کے مینڈھر کے تکیہ کالابن علاقے میں دیر رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں دس بکریاں اور ایک بیل کی جھلس کر موت ہو گئی۔ Fire Incident in Mendhar

پونچھ میں گاؤ خانے میں آتشزدگی سے دس بکریاں، ایک بیل ہلاک

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 11:26 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دس بکریاں اور ایک بیل جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مینڈھر کے تکیہ کالابن علاقے میں دوران شب ایک گاؤں خانے میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو کرنے تک گاؤ خانے میں موجود دس بکریاں اور ایک بیل جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ یہ گاؤں خانہ نسیمہ بیگم زوجہ مرحوم کرامت حسین خان کا تھا۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیوہ خاتون نے آگ کی اس واردات میں سب کچھ کھو دیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے متاثرہ خاتون کو معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے۔

واضھ رہے کہ گزشتہ 23 جنوری کو سرینگر کے نور باغ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تھا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار کے مطابق سری نگر کے نور باغ کے گذر بل علاقے میں آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کے بعد فائر ٹنڈرس نے بر وقت کارروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تھا۔ حالانکہ اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ وہیں نو جنوری کو سرینگر کے بمنہ علاقے میں بھی آگ کی ایک ہولناک واردات پیش آیا تھا جس میں دو رہائشی مکان خاکستر ہو گئے تھے۔ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی تقریبا سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Poonch Fire Incident پونچھ میں آتشزدگی، تین منزلہ مکان خاکستر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.