پونچھ ضلع پولیس کی نگرانی میں آج سماجی تنظیم سرسید ایجوکیشن مشن نے پہل کرتے ہوئے سائلوں اور بے سہارا لوگوں تک کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ دیگر ضروری چیزوں کو پہنچایا اور ان غریبوں سے باہر نہیں نکلنے کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر سر سید ایجوکیشن مشن کے چیئرمین سرفراز میر نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ پونچھ نگر میں کچھ لوگ موجود ہیں جو لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ ہماری تنظیم نے ان لوگوں کی نشاندہی کی جن کو مدد کی ضرورت تھی۔ پھر ہم ضلع پولیس کی مدد سے ان گھروں میں گئے اور آج ان کے کھانے کا بندوبست کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ سائل بھی ہیں جو ضلع میں کرونا وائرس سے تحفظ کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کئی لوگ ہیں جو دن بھر کام کرتے ہیں اور شام کو کنبے کے لئے کھانے کا بندوبست کرتے ہیں۔ ان دنوں وہ کنبے کو کھانا کھلانے کے قابل بھی نہیں ہیں، سماجی تنظیمیں ان خاندانوں کو راشن مہیا کرنے کے لئے آگے آرہی ہیں۔
سرفراز میر نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہنمائے اصول کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔