ETV Bharat / state

Fire In Mandi Poonch منڈی میں آتشزدگی میں تین منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر - fire incidents in jk

منڈی کے جالیاں اعظم آباد علاقہ میں گزشتہ شب آتشزدگی کے ایک واقعے میں تین منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرین کی امداد کی اپیل کی۔ Residential House Gutted in fire in Mandi poonch Mandi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 6:37 PM IST

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ جالیاں اعظم آباد میں گزشتہ شب آتشزدگی کی ہولناک واردات میں تین منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا ہے ۔مکان میں لاکھوں کا ساز و سامان جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ متاثرین کے مطابق اس مکان میں تین کنبے مقیم تھے جو کہ قریب بیس سے پچیس افراد پر مشتمل تھے۔ Fire In Mandi Poonch

منڈی میں آتشزدگی میں تین منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر

تفصیلات کے مطابق منڈی کے جالیاں اعظم آباد علاقہ میں گزشتہ روز پیر سید خورشید احمد ولد پیر خادم حسین نامی شخص کے رہائشی مکان میں شب اچانک آگ لگ گئی۔ اگ اتنی بیانک تھی کہ کچھ ہی منٹوں میں آگ نے پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔اگرچہ اس دوران کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مکان میں لاکھوں کا ساز و سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔

آگ کو قابو کرنے کے لیے پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، بی ایس ایف اور مقامی لوگوں نے کوشش کی اور سخت مشقت کے بعد آگ کو قابو کر لیا۔اس حوالے سے مقامی لوگوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد کی اپیل کی۔لوگوں کے مطابق اگرچہ انتظامیہ نے امداد دینے کی یقین دہانی کی تاہم ابھی تک متاثرہ کو امداد نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: PDD Office Bijbehara Gutted: بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کا دفتر خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.