ETV Bharat / state

Alcohol Shops In Mandi منڈی میں شراب کی دوکان کھلنے کے خلاف پریس کانفرنس

مولانا سید شاہد حسین بخاری نے کہا کہ خطہ میں ایک جانب انتظامیہ منشیات مخالف لڑائی لڑرہی ہے کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچایا جائے اور دوسری جانب شراب کی دوکان کھول کر نوجوان نسل کو منشیات میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

پریس کانفرنس
پریس کانفرنس
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 8:43 AM IST

پریس کانفرنس

پونچھ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی شراب کی دوکان کھولے جانے کو لیکر تمام سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا سید شاہد حسین بخاری، سماجی و سیاسی شخصیت تاج میر، پیر پنجال عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیرمین محمد فرید ملک، اپنی پارٹی کے بلاک صدر بلال مخدومی، اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر ریاض آتش, سیول سوسائٹی منڈی کے آرگنائزر عبدالاحد بھٹ سمیت منڈی کے دیگر معزز شخصیات موجود رہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید شاہد حسین بخاری، تاج میر، محمد فرید ملک نے کہا کہ منڈی کے سیکلو میں شراب کی دوکان کھولنا ناقابل برداشت ہے۔ ان کہنا تھا کہ سیکلو میں شراب کی دوکان کھولے جانے اور اس دوکان کے لیے اجراء کردہ لائسنس کو منسوخ کرنے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی گئی تھی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہاں شراب کی دوکان نہیں کھولی جائے گی۔ جس پر تمام لوگ پرامید ہیں کہ ضلع ترقیاتی پونچھ کی جانب سے اس معاملہ پر سنجیدگی سے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو پر امن بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے۔

منشیات انسانی جانوں کے لئے زہرِ ہیں۔ لہذا اس فیصلے کو جلد سے جلد واپس لیا جائے تاکہ تحصیل منڈی کا ماحول پرامن رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی تمام مذہبی رہنماؤں کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کر انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا تھا کہ سیکلو میں ہرگز شراب کی دوکان نہ کھولی جائے اور اس دوکان کے لیے اجراء کردہ لائسنس کو بھی جلد سے جلد رد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہیہ 99% فیصد مسلم اکثریتی والا علاقہ ہے اور اس علاقہ میں شراب کی دوکان کھولنا ناقابل برداشت ہے۔ اگرچہ ایک جانب انتظامیہ منشیات مخالف لڑائی لڑرہی ہے کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچایا جائے اور دوسری جانب شراب کی دوکان کھول کر نوجوان نسل کو منشیات میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Alcohol Shops In Mandi: شراب کی دکانیں کھولے جانے پر سول سوسائٹی منڈی کا اظہار افسوس

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ منڈی کے سیکلو میں شراب کی دوکان ہرگز نہ کھولے اور اس کے لیے اجراء کردہ لائسنس کو بھی رد کرے۔ تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.