ETV Bharat / state

Poor Man Receives 30,000 Electricity Bill: پونچھ کے معمر شہری نے انتظامیہ سے بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 2:31 PM IST

ضلع پونچھ کے لورن، منڈی علاقے میں خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ایک معمر شہری نے انتظامیہ سے 30ہزار روپے بجلی کا بل Poor Man Receives 30,000 Electricity Bill معاف کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

معمر شہری کی انتظامیہ سے بجلی بل معاف کیے جانے کی اپیل

سرحدی ضلع پونچھ کے لورن، منڈی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری -نور محمد- کو محکمہ بجلی نے قریب 30ہزار روپے بجلی کا بل ارسال Poor Man Receives 30,000 Electricity Bill کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نور محمد نے بتایا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے انہیں ہر ماہ 374روپے بجلی کا بل ارسال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر ماہ 374روپے بجلی کا بِل ادا کرنے قاصر رہے اور اب تک انکے نام پر قریب 30ہزار روپے واجب الادا ہے۔ نور محمد نے دعویٰ کیا کہ علاقے کے دیگر غریب افراد کو محض 110روپے ماہانہ بجلی کا بل ارسال کیا جا رہا ہے جبکہ حیران کن طور پر صرف انہیں 374روپے ماہانہ بجلی کا بل بھیجنا ’’صریح نا انصافی‘‘ ہے۔

نور محمد کا کہنا ہے کہ وہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ جسمانی طور انتہائی کمزور اور مزدوری کے لائق بھی نہیں اور انہیں قریب آٹھ افراد کے نان شبینہ کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔ نور محمد کے مطابق انکا اولڈ ایج پنشن بھی کافی عرصہ سے بند پڑا ہے، اور وہ اس وقت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سمیت محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے انکا بجلی کا بِل معاف کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.