ETV Bharat / state

پولیس نے نوزائید بچے کو گھر پہنچانے میں مدد کی - police help the newborn to reach home in poonch

لاک ڈاؤن کے باعث پونچھ پولیس نے ایک غریب کنبے کی مدد کرتے ہوئے ضلع اسپتال سے اسے گھر جانے کے لئے اپنی گاڑی فراہم کی۔

police help
police help
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 11:27 PM IST

لاک ڈاؤن کے باعث پونچھ پولیس نے ایک غریب کنبے کی مدد کرتے ہوئے ضلع اسپتال سے اسے گھر جانے کے لئے اپنی گاڑی فراہم کی۔

پولیس نے نوزائید بچے کو گھر پہنچانے میں مدد کی

ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں سے تعلق رکھنے والے عبد الغنی اپنی اہلیہ کو لیکر صبح اسپتال پہنچے تھے، جس کے بعد عورت نے دوپہر کے وقت بچے کو جنم دیا، لیکن لاک ڈاؤن کے باعث اسے گھر جانے کے لئے کوئی ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا نہیں ہوپا رہی تھی۔

اسپتال میں نہ ایمبولینس موجود تھی نہ ہی کوئی دوسری گاڑی جس سے وہ کنبہ اپنے گاؤں لوٹ سکے۔

کنبہ کسی طرح پونچھ کے ایس ایس پی تک پہنچا اور انہیں اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا اور گھر جانے کے لئے ایک گاڑی مہیا کرنے کی درخواست کی، تاکہ وہ گھر لوٹ سکیں۔

معاملے کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ رمیش اگروال نے انہیں پولیس گاڑی مہیا کرائی جس سے وہ گھر واپس لوٹے۔

اس طرح نوزائید بچہ سمیت پورا کنبہ اپنے گھر پہنچ سکا۔

اس موقع پر اس شخص نے کہا کہ وہ پولیس کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس مشکل اوقات میں انہیں گھر جانے میں مدد کی ورنہ گھر جانے کے لئے اس وقت کوئی سہولت نہیں مل پاتی۔ اس نے کہا کہ کوئی ہوٹل بھی نہیں کھلا ہے، ہمیں کھانے کو بھی نہیں مل پاتا لیکن پولیس کی اس مدد سے ہم گھر جا رہے ہیں۔ اس بتایا کہ اسے اسپتال میں بھی ہر طرح کی سہولت ملی اور اب گھر جانے میں بھی پولیس نے مدد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.