اس سلسلےمیں ضلع پونچھ کے یوتھ صدر فیاض احمد یوان نے لورن بلاک کے متعدد علاقے کے عوام سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے-
اس موقع پر لورن چنارہ تا مہارکوٹ اور لورن پُلی تاہسپتال سِب روڈ کے بارے میں عوام کے تااثرات جاننے کی کوشش کی گئی۔
اس حوالے سے فیاض دیوان نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' یہاں بہت ساری مشکلات ہیں مگر سب سے زیادہ مشکلات سڑک کی خستہ حالی یا سڑک کا نہ ہونا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ'چناراں تامہارکوٹ سڑک کے لیے دوکروڑ روپے منظور بھی ہواہے۔ لیکن پھر بھی ناجانے سڑک کی تعمیری کام نہیں ہورہا ہے'۔
انہون نے کہا کہ' کئی لوگوں کی زمینوں میں سے روڈ نکالی بھی گئی مگر انہیں نہ ہی معاوضہ دیا گیا اور نہ ہی سڑک بنائی گئی، جبکہ لورن سِب روڈ بھی گزشتہ کئی برسوں سے بغیر تارکول کی ایسی ہی پڑی ہوئی ہے۔ جس سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے-
انہوں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ بلاخصوص لیفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو سے گزارش کی کہ وہ اس لورن جیسے سیاست زدہ علاقع کی پُلی تا ہسپتال سِب روڈ اور چناراں تامہارکوٹ سڑک کے کام پر کام کو جلد منظوری دیں۔
انہوں نے وزیر داخلہ کے دورے کو لیکر بھی گزارش کی ہے عوام کو ان کے سامنے اپنے مسائیل رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے'۔