ETV Bharat / state

پونچھ مینڈھر میں پی آئی اے طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد - جموں و کشمیر

PIA balloon Found in Poonch دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر منکوٹ علاقے میں فوج نے ایک جہاز نما غبارہ ، جس پر پی آئی اے لکھا تھا کو برآمد کرکے ضبط کیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 3:24 PM IST

پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے منکوٹ سیکٹر میں جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا جس پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر منکوٹ علاقے میں فوج نے ایک جہاز نما غبارہ ، جس پر پی آئی اے لکھا تھا کو برآمد کرکے ضبط کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ غبارے کی برآمدگی کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بادی النظر یہ غبارے سرحد پار سے ہوا میں اڑائے گئے ہوں گے جو یہاں علاقہ میں آگرے ہیں، تاہم پولیس ہر زاویہ سے معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی غبارے برآمد ہونے کے اکثر واقعات جموں کے سرحدی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں، جبکہ ڈرون کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سبھی معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ گزشتہ برس بھی صوبہ جموں کے متعدد اضلاع میں پی آئی اے تحریر کنندہ کئی غبارے ضبط کیے گئے تھے، جبکہ سرحد پار سے اس پار آئے ڈرون بھی ضبط کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ڈرون کے ذریعے جموں و کشمیر سمیت پنجاب میں بھی سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ڈرگس اور ہتھیار برآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.