ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری - ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں'

ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر اتوار کو دوپہر قریب ساڑھے بارہ بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کر دی نیز مارٹر گولے داغے۔

firing
firing
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 8:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر اتوار کو دوپہر قریب ساڑھے بارہ بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کر دی نیز مارٹر گولے داغے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گولہ باری کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے پاکستانی فائرنگ اور گولہ باری کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.