ETV Bharat / state

Organization of Mass Marriages منڈی میں پہلی بار پندرہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام - جموں و کشمیر خبر

منڈی میں پہلی بار 15 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، تنظیم المومنین منڈی کے بینر تلے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیاگیا۔ گجرات سے آئے مہمان علی رضا نقوی کے مالی تعاون سے نوعروس جوڑوں کی معاونت کی گئی۔

اجتماعی شادی کا اہتمام
اجتماعی شادی کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 5:47 PM IST

اجتماعی شادی کا اہتمام

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں تنظیم المومنین منڈی کے بینر تلے اجتماعی شادی کو انجام دیاگیا۔منڈی میں پہلی بار اس طرح اجتماعی طور پر پندرہ جوڑوں کے نکاح عمل میں لاے گئے۔تنظیم المومنین منڈی،گلشن حسینی منڈی،وشیعہ فڈریشن کے اشتراک سے اجتماعی طور پر اس تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں گجرات سے آئے مہمان علی رضانقوی کے مالی تعاون سے ان جوڑوں کی معاونت کی گئی۔ تقریب میں بطور خاص مولانا ظہور حسین، مولانا فرمان علی عابدی مولاناقرار حسین کے علاوہ متعدد سیاسی سماجی وادبی شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں بلالحاظ مسلک ضلع بھر کے متعدد علاقوں سے آے ہوے جوڑوں کا نکاح کروایاگیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا،جس کے بعد نامور شاعر محتشم احتشام نے شان رسالتﷺ میں نعت رسول مقبول پیش کی۔ بعد ازاں نکاح خوانی کا عمل شروع کیاگیا۔ اس دوران تقریب میں شامل علماء کرام مہمانان عزام کو شال پہناکر ان کی عزت افزائی کی گئی۔ اس پروگرام کی نظامت نامور صحافی اور انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے نائب صدر عشرت حسین بھٹ کررہےتھے۔اس حوالے سے تنظیم المومنین منڈی گلشن حسینی اور شیعہ فڈریشن کے کارکنان وزمہ داران نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر تمام مہمانوں اور ان جوڑوں کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے تنظیم پر بھروسہ کرتے ہوے اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہاکہ ایسے پراگرام کے انعقاد کا مقصد سماج میں پھیلی خرافات کا خاتمہ ان غریب جوڑوں کو عقد مسنون سے ازدواجی زندگی میں منتقل کرنا ہے۔

تنظیم کے صدر شمیم الحسن انصاری، جنرل سیکرٹری نجم الحسن جعفری، صدر گلشن حسینی پلیرہ اصغر علی میر مبشر حسین بانڈے، و دیگر نے علماء کرام مہمانان عظام کا شکریہ ادا کیا اور آئیندہ بھی اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے عوام الناس سے جوڑنے اور اپسی اتفاق واتحاد پر زوردیاہے۔

مزید پڑھیں:Mass Wedding in Srinagar: سرینگر میں 51 جوڑوں کی اجتماعی شادی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.