مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر سرحدی ضلع پونچھ میں نائٹ کرفیو Night Curfew Imposed in Poonch نافذ کر دیا گیا ہے۔
ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ملک میں Omicron کے خطرے کے پیش ضلع انتظامیہ نے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہی نہیں ضلع میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس دوران ضروری خدمات جیسے ایمبولینس، بجلی، پانی وغیرہ کو چلایا جائے گا، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی دکاندار بغیر ماسک والے صارف کو سامان نہ دے۔ سڑکوں و بازاروں میں ہر ایک کے لیے ماسک لازمی قرار دیا کیا گیا ہے۔
کرفیو کے دوران کسی بھی پرائیویٹ گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: