پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقہ میں جمعہ کے روز بارڈر سکیورٹی فورسز کا ایک جوان لاپتہ ہو گیا تھا۔جوان کو ڈھنڈ نکالنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا، جبکہ پولیس نے بھی گمشدگی کی رپورٹ درج کی ہے۔ذرائع نے گمشدہ اہلکار کی شناخت امیت پاسوان ساکن بہار کے بطور کی ہے۔اس حوالے سے حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ لاپتہ جوان کا سراغ مل گیا اور وہ اپنے آبائی علاقہ بہار میں بازیاب کیا گیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ لاپتہ جوان کا اتوار کی صبح بہار میں اس کے گھر سے پتہ لگایا گیا اور اس حوالے سے مزید ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔وہیں بی ایس ایف کے عہدیداروں نے بتایا کہ بغیر اجازت اپنا عہدہ چھوڑنے پر جوان کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: BSF Trooper Missing Near LoC بالاکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف اہلکار لاپتہ، تلاشی آپریشن شروع
بتادیں کہ بارڈر سکیورٹی فورس (مغربی کمان) کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گریز کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اس دوران وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی۔